تفتیش کی مد میں ہونے والے اخراجات کی بروقت ادائیگی

سرگودھا:تفتیش کی مدمیں ہونے والے اخراجات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودہا:ڈی پی او فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر تفتیش کی مدمیں ہونے والے اخراجات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔اس سلسلہ میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا ملک امتیاز محمود نے ڈی پی او آفس سرگودھا میں تفتیشی افسران میں مجموعی طور پر 15لاکھ روپے کے تفتیشی بل تقسیم کیے۔ ضلع بھر کے تفتیشی افسران کو تفتیش مقدمات کے سلسلہ میں ہونے والے اخراجات کی مدمیں سے تفتیشی بلوں کی تقسیم کی جارہی ہے ۔ جس میں تمام تھانوں کے تفتیشی افسران کو مرحلہ وار بلوں کی ادائیگی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا نے کہا کہ عوام الناس سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں  ۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Thursday, June 25, 2020