تردید ٹکر نیوز

تردید ٹکر
سرگودھا:ملک میں اس وقت کرونا کی وباء پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے پولیس تمام حکومتی احکامات اور ہدایات پر عملدرآمد کروانے کیلئے فرنٹ لائن پر موجود ہے  مورخہ08.04.2020ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے خود سٹی سرکل کے ناکہ جات چیک کررہی تھیں کہ فاطمہ جناح روڈ پر دکانیں کھلی ہونے کی شکایت موصول ہونے پر فاطمہ جناح روڈ پر پہنچیں اور تعینات عملے کی سرزنش کی اور حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات دیں۔ انیس اکرم ڈسٹرکٹ رپورٹر اب تک نیوز جسکی اپنی راحت الیکٹرک اینڈ سپیئر پارٹس کے نام سے فاطمہ جناح روڈ پر دکان ہے اپنی دکان کی طرف سے  موٹرسائیکل پر آرہا تھا اور اسکے ساتھ کوئی کیمر امین بھی موجود نہیں تھااور نہ ہی اس نے پریس کارڈ آویزاں کیا ہوا تھا جسکو پولیس کے جوانوں نے روکا اور بغیر حفاظتی اقدامات باہر نکلنے کی بابت دریافت کیا بعدازاں جس نے اپنا تعارف بطور صحافی کروایا تو پولیس نے اسکا موٹرسائیکل واپس کرتے ہوئے اسے جانے کی اجازت دے دی۔صحافی کے ساتھ پولیس کی طرف سے مبینہ بدتمیزی کی خبر میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہ ہے۔ سرگودھا پولیس صحافی حضرات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے لیکن بغیر تحقیق کے کوئی بھی خبر شائع اور نشرکرنا صحافتی اقدار کے منافی ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 9, 2020