تحصیل کوٹ مومن امن کمیٹی اور مجالس و جلوس کے منتظمین سے ملاقات

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ نے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ اے سی آفس کوٹ مومن میں تحصیل امن کمیٹی اور مجالس و جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی۔ 
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری جلوسوں اور مجالس پر تعینات کی گئی ہے کسی بھی شرانگیزی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ نے محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی احکامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پر امن پاکستان کے لیے بھائی چارے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ہم سب نے مل کر قیام امن کے لیے کوشش جاری رکھنی ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 20, 2020