تحصیل ساہیوال میں ڈاکوٶں کا چالیس رکنی گینگ محض ایک افواہ

سرگودہا: ایس ڈی پی او ساہیوال سرکل مہر فضل عباس ہرل نے سرگودھا پولیس آن لاٸن میں تحصیل ساہیوال میں ڈاکوٶں کے چالیس رکنی گینگ کو افواہ قرار دیتے ہوٸے کہا ہے کہ 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی رات تھانہ ترکھانہ والا کی حدود میں چوری کی تین وارداتیں ہوٸیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر چالیس رکنی خودساختہ گینگ بنا کر ہر طرف افواہ پھیلا دی گٸی جس کا حقیقت سے دور تک کا تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں پٹرولنگ کا موثر نظام موجود ہے اور مختلف علاقوں میں ٹھیکری پہرے بھی لگ چکے ہیں۔ ساہیوال سرکل میں ننگا گینگ کا کوٸی وجود نہیں ہے عوام کو چاہیے کہ وہ کسی بھی افواہ پر دھیان دینے کے بجاٸے پولیس یا اپنے علاقہ کے نمبرداروں  سے رابطہ کر کے واقعہ کی حقیقت جان لیا کریں۔ علاوہ ازیں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو کہا کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوٸے کسی بھی غیر مصدقہ افواہ کو پھیلانے سے گریز کیا کریں۔ واضع رہے کہ تحصیل ساہیوال میں سوشل میڈیا پر ڈاکوٶں کے چالیس رکنی ننگے  گینگ کی خبریں عام ہو چکی ہیں اور ہر شام کسی ایک علاقہ میں اس گینگ کے دیکھے جانے کی افواہ پھیلا دی جاتی ہے جس سے آس پاس کے گاٶں کے لوگ رات بھر خوف میں جاگ کر گزار دیتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسی کسی گینگ کا وجود نہیں ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 14, 2020