بیس سال قبل واپڈا آفیسر کو قتل کر کے فرار ہونے والا اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی بڑی کاروائی، 20سال قبل واپڈا آفیسر کو قتل کر کے فرار ہونے والا اشتہاری گرفتار
 ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 20سال سے مطلوب اشتہاری ملزم ناصر عباس ولد معشوق جیلانی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے 20سال قبل واپڈا آفیسر ملک زبیر اعوان کو قتل کر کے روپوش ہو گیا تھا۔جسکی گرفتاری پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی جسکوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا)

 

Wednesday, August 26, 2020