بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

ڈی پی سرگودھا عمارہ اطہر کی ہدایت پر قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد عباس ولد حسن محمد کو بذریعہ انٹرپول ابو ظہبی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متذکرہ بالا گرفتار ملزم سکنہ 34 جنوبی نے اپنے بھائی محمد ارشد کے ساتھ مل کر 2016 میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر خالد مسیح کو نا حق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک ابو ظہبی فرار ہو گیا تھا۔ جس پر بذریعہ ریڈ وارنٹ ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا اور انٹرپول کے ذریعے ملزم کو ابو ظہبی میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو انٹرپول کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے تھانہ کڑانہ پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔

Friday, December 13, 2019