اچھی کارکردگی پر فرنٹ ڈیسک سٹاف کو تعریفی اسناد تقسیم

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی فرنٹ ڈیسک سٹاف کو تعریفی اسناد تقسیم کئیے۔
سرگودھا:تمام آنے والے شہریوں کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی پر فرنٹ ڈیسک کے سٹاف کو تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔تعریفی سرٹیفکیٹ پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ تھانہ سٹی کے محمد افضال، تھانہ اربن ایریا کے محمد آصف اور تھانہ صدر کی میڈم حراء شریف کو شہریوں سے اچھا رویہ رکھنے اور خوش اخلاقی سے پیش آنے پر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ پبلک فیڈ بیک معیار ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ آپ سے کس حد تک مطمئن ہیں کیومیٹک مشین کے استعمال سے تمام ریکارڈ سسٹم میں محفوظ ہوتا ہے اس سے تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل اور تعداد کا پتہ لگایا جاسکتا ہے،آپ کا لوگوں سے رویہ مثالی ہونا چاہیے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 17, 2020