اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والا گرفتار

اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والا پولیس نے گرفتار کر لیا۔
۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد رضوان ولد شریف سکنہ سبھروال کالونی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہائشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن ملک محمد امتیاز موقع پر پہنچ گئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا جبکہ کمرے میں موجود ملزم کا اپنا بیٹا احمد علی بعمر 2 ماہ معمولی جھلس گیا جسکو ھسپتال پہنچا دیا گیا ہے ،جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ملزم محمد رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے(ترجمان سرگودہا پولیس)

Friday, December 20, 2019