اپنی ڈیوٹی پوری دلجمعی اور دیانتداری سے سرانجام دیں- ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا:اپنی ڈیوٹی پوری دلجمعی اور دیانتداری سے سرانجام دیں۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے امن وامان کے قیام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او فیصل گلزار نے ڈی پی او آفس میں تعینات عملہ سے تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی انہوں نے تمام برانچز کا دورہ کیا اور تعینات عملے کو پوری دلجمعی اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 18, 2020