اپنی سروس پوری کر کے باعزت ریٹائرمنٹ باعثِ فخر ہے

سرگودھا اپنی سروس پوری کر کے باعزت ریٹائرمنٹ  باعثِ فخر ہے اور یہ اعزاز  بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر اختر علی وینس نے سی آئ اے سرگودھا سے ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل امیر علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ محمد امیر نے ایک انتہائی شاندار سروس گذاری ہے اور ھمیں خوشی کہ اس نے کبھی کسی شکایت کا موقع نہیں دیا اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور محنت سے سر انجام دی ہے  کنسٹیبل محمد امیر مورخہ 31.01.1981 کو محکمہ پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہوا اور قریباً 39 سال سے زائد مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دی۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن  محمد اقبال، خالد محمود خان انچارج سی آئی اے اور سٹاف نے شرکت کی ۔ کنسٹیبل محمد امیر کو سی آئی اے سٹاف   کی طرف سے اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 4, 2020