اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کو مقدم رکھیں

سرگودھا:اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کی حفاظت کو مقدم رکھیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:ملک میں کرونا وائرس کا شکار افرادمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اسکی وجہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے دفتری سٹاف، ریزور انسپکٹر اور سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہم سب کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر پہلے سے جاری کی جاچکی ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے آپ کی اور آپ کی فیملی کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔ اپنے آپ کو انتہائی ضروری کاموں تک محدود کریں۔ بے جا گھومنے پھرنے سے اجتناب کریں خود کو کرونا سے بچاتے ہوئے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اور ان میں کرونا سے متعلق آگاہی دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور جملہ ایس ڈی پی اوز کو تمام پولیس دفاتر اور تھانوں میں تعینات عملے کو سنیٹائزر اور ماسک دینے اور اس کے استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 5, 2020