اپنا شوق پورا کرتے ہوئے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچائیں

سرگودھا: اپنے شوق کو پورا کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ دوسروں کو اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے، ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ 
سرگودھا:شہری آبادی کوصاف ستھرا رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ صحت کے اصولوں کے مطابق جانوروں کو گھروں سے دور رکھا جائے۔ مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے پیش نظر سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر سرگودھا شہر کو صاف رکھنے میں سرگودھا پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ متعددی امراض جانوروں کو چھونے اور ان کے ذریعے سے آگے بڑھتے ہیں۔ جسکی وجہ سے شہری آبادی والے علاقوں میں جانور رکھنا ممنوع قرار دیا گیا ہے ایسے ہی بغیر اجازت کبوتر پالنے کے شوقین حضرات جنہوں نے اپنے گھروں کی چھتوں پر کتوبر پال رکھے تھے کے خلاف کریک ڈؤن کیا گیا جس میں تھانہ کینٹ پولیس نے ملزمان محمد اقبال ولد یوسف سکنہ لیاقت کالونی، عمران شہزاد ولد فضل دین سکنہ50شمالی، مظہر اسلام ولد محمد اسلام سکنہ عمر پارک اور تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد اشرف ولد شکردین سکنہ چیمہ کالونی، محمد ابوبکر ولد صالح محمد سکنہ 79شمالی اور محمد نعیم ولد عبدالحکیم سکنہ79شمالی کو گرفتارکرکے ان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 13, 2020