انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات

لاہور: وفاقی حکومت نے انعام غنی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ 
 انعام غنی ان دنوں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
 انعام غنی اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی پی او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے۔
انہوں نے 1989میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔
ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔
 کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے CSAاورنیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں۔
 انہوں نے اے ایس پی پیپلزکالونی فیصل آباد،اے ایس پی سٹی فیصل آباد، اے ایس پی نواں کوٹ، لاہور کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔
 انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباداورایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آبادکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔
انعام غنی نے ڈی پی او ہری پور، ڈی پی او کرک، ڈی پی او صوابی، ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی پی او چارسدہ کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔
انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
انعام غنی نے یو این مشن موزمبیق، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی امریکہ اور ایمبیسی آف پاکستان کویت میں بھی فرائض سر انجام دئیے۔
انعام غنی کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔

Tuesday, September 8, 2020