اندھے قتل کا معمہ حل، بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ ڈیرہ یارے والا میں اندھے قتل کا معمہ حل، بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا 
سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ یارے والا کے رہائشی عبدالرحمان کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاچونکہ مقدمہ ہذا میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری سرگودھا پولیس کے لئے ایک چیلنج تھی ۔ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر ظہیر احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید اور روائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزم محمد رمضان ولد احمد یار سکنہ ڈیرہ یارے والا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ گھریلو رنجش کی بناء پر اپنے حقیقی بھائی عبدالرحمان کو فائر پسٹل کرکے ناحق قتل کردیا تھا۔گرفتارملزم محمد رمضان سے آلہ قتل پسٹل30بور بھی برآمدکرکے الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 18, 2020