اندھا قتل ٹریس،تینوں ملزمان گرفتار

سرگودھا:اندھا قتل ٹریس،تینوں ملزمان گرفتار،لواحقین کی ڈی پی او فیصل گلزار سے ملاقات، پھولوں کے ہارپہنائے
سرگودھا:لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے مجرم چاہے جتنا بھی چالاک ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار نے تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ جہان آباد کے رہائشی مقتول محمد اعجاز کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ08.06.20کو مقتول محمد اعجاز کو نامعلوم افراد نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ناحق قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرنا پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا لیکن ڈی ایس پی صدر سرکل اخترعلی وینس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ملزمان گوہرعباس، محمد حسنین اور محمد محبوب کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور چھینا گیا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر مقتول محمد اعجاز کے لواحقین نے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او سرگودھا نے لواحقین کو یقینی دہانی کرائی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 9, 2020