اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سرگودھا:پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاریوں سمیت مزید14ملزمان گرفتار
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھاوریاں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب محمد عامرولد شبیر محمد سکنہ کالرہ، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد عرفان ولد محمد رفیق سکنہ چک61شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کے دوران تھانہ بھیرہ پولیس نے غلام مصطفی ولد عبداللہ سکنہ ویگووال، عامر ولد غلام محمد سکنہ چک4شمالی، تھانہ صدر بھلوال پولیس نے عارف حسین، صابر حسین پسران نظام الدین سکنائے ضلع جھنگ، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ظفر اقبال ولد گل محمد سکنہ بونگہ منہاس، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد عاطف، شاہد عمران پسران غلام شبیر سکنائے منظور حیات کالونی، تھانہ کڑانہ پولیس نے فخر عرف فخران ولد محمود سکنہ 90جنوبی، تھانہ سلانوالی پولیس نے ثناء اللہ ولد محمد امین سکنہ میانوالی، تھانہ ساہیوال پولیس نے اختر عتیق ولد شیر محمد سکنہ خشکن، تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد شہباز ولد سلطان سکنہ بہک رانجھا اور تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے محمد نواز ولد دوست محمد سکنہ شاہ پورشہر کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, March 28, 2020