اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے-ڈی پی او سرگودھا

سرگودہا: اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا:اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں، ان کے شناختی کارڈ بلاک کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا عمارہ اطہر نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزسے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سے متعلق جائزہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں تیز کریں ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں بیرون ملک مقیم مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں اور ہیڈمنی کے کیسز بروقت بھجوائے جائیں۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود بھی موجود تھے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, January 28, 2020