آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

سرگودھا:ماحول میں آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرگاڑیوں کے دھواں سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی کےلئے ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے باہمی اشتراک سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سجاد عباس نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیم کے ساتھ ملکر خوشاب روڈ پر واک کی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود نے کہا کہ ہمیں اپنی گاڑیوں کی ضروری دیکھ بھال کرنی چاہیے ،گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں انسانی زندگی کےلئے انتہائی مضر ہے جو پھیپھڑوں اوردیگر کئی سانس کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔آگاہی مہم کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 10, 2020