آر پی او سرگودھا کی چاروں اضلاع کے افسران او اہلکاران کو اچھی ڈیوٹی پر شاباش

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے پولیس افسران و اہلکاروں کو ماہ رمضان المبارک میں اچھی ڈیوٹی دینے اور گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مثبت کردار ادا کرنے پر شاباش دی۔
اور سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ آر پی او سرگودھا کی سرگودھا ریجن کے تمام ایس ڈی پی اوزکو زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی،راہزنی،ریپ،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،وہیکل چوری،سرقہ مویشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت۔ قتل کے مقدمات میں ضمنی ایس ڈی پی اوز خود لکھیں۔جواء کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اپنا اپنا ٹارگٹ مکمل کریں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں بھی بہتری لائیں۔پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے تحت درج شکایات کو ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں ترجیہی بنیادوں پر میرٹ پر حل کریں۔پرانی دشمنی کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔اسلحہ کی نمائش پر قانونی کاروائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں ویڈیو لنک کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے پولیس افسران و اہلکاروں کو رمضان المبارک میں اچھی ڈیوٹی دینے اور گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مثبت کردار ادا کرنے پر شاباش دی اور سرگودھا ریجن پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ریجن ہذا میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوز کو کرائم کنٹرول کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی، رابری،اغواء،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،ریپ،وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔ ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جو ٹارگٹ دیا گیا ہے اس ٹارگٹ کوپورا کریں۔جو اشتہاری بیرون ملک فرار ہو گے ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔مجرمان اشتہا ریوں کی جائیدادیں قرق کروائیں۔جواء کے اڈوں، منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی ڈی پی اوز خود کریں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات خصوصاً ساونڈ سسٹم ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ،وال چاکنگ کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔وزیر اعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کو ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں ترجیہی بنیادوں پر میرٹ پر حل کریں۔اسلحہ کی نمائش اور نا جائز اسلحہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے ایریاز میں پرانی دشمنیوں کے مقدمات میں صلح کروانے کی کوشش کریں۔
حکومت پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تفویض کردہ ڈیوٹی کو احسن طریقے سے ادا کریں۔لوگوں کو باور کروائیں کہ سماجی میل جول میں فاصلہ رکھنے سے ہی اس وبائی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء، جملہ ایس پی انوسٹی گیشن اورتمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔        
         پبلک ریلیشنز آفیسر                                                                                       
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Thursday, May 28, 2020