آر پی او سرگودھا کی ضلع سرگودھا کے ایس ڈی پی اوز کو ہدایات

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی ضلع سرگودھا کے تمام ایس ڈی پی اوز کو زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی،راہزنی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت۔جواء کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر پلان بنائیں۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزدفعہ 144کے نفاظ کے حوالے سے خود گشت کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کروائیں۔بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ قرنطینہ سنٹرز کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنوائیں۔ٹریفک اور پنجاب ہائی وے پٹرول اپنی اپنی ڈیوٹی ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔پولیس دفاتر اور رہائشی جگہوں کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر کریں۔گشت کے لیے مناسب نفری کے ساتھ آوٹ ہوں۔حوالات میں موجود قیدیوں کی صحت کا خیال رکھیں۔ تمام پولیس افسران گرفتاری ملزمان کے لیے ریڈ پر جانے سے قبل ایس او پی برائے ریڈز،گرفتاری ملزمان وبرآمدگی پر مکمل عمل درآمد کریں۔ایس ڈی پی اوزسنگین مقدمات کی خود نگرانی کریں۔ تفتیش کے معیار میں بہتری لائیں۔موٹر سائیکل چوری کے سد باب کے لیے مناسب حکمت عملی اپنائیں۔محکمہ پولیس کورونا وائرس کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا نے سرگودھا پولیس کے ساتھ کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
اس میٹنگ میں ضلع سرگودھا کے زیر تفتیش سنگین مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز نے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کو ان مقدمات کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے تمام افسران کو کرائم کنٹرول کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی، رابری،اغواء اورمویشی چھیننا جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔ موٹر سائیکل چوری کے سد باب کے لیے مناسب حکمت عملی مرتب کریں۔ گشت میں مناسب نفری کے ساتھ آؤٹ ہوں۔تاکہ گشت کے نظام کو مزید موئژ بنایا جا سکے۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنی اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں۔جواء کے اڈوں، منشیات فروشوں،قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں۔آر پی او سرگودھا نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی برائے ریڈز، گرفتاری ملزمان و برآمدگی پر من و عن عمل کیا جائے۔دوران ناکہ جات اور ریڈ بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی ڈی پی او خود کریں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اپنا اپنا سپر وائزری کردار بہتر طریقے سے سر انجام دیں۔تفتیش کے معیار میں بہتری لائیں۔ضلع میں موجود قرنطینہ سنٹرز کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔قرنطینہ سنٹرز میں موجود لوگوں کی دن میں دو دفعہ حاضری چیک کریں۔لوگوں کو باور کروائیں کہ سماجی میل جول میں فاصلے سے ہی اس وبائی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ 
پنجاب ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر اپنی ڈیوٹی مزید احسن طریقہ سے سر انجام دے۔پولیس لائنز،پولیس دفاتر اور رہائش گاہوں پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائیں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ دفعہ144کے نفاظ کے حوالے سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کود آؤٹ ہوں اور بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کروائیں۔
  اس میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا عمارہ اطہر، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد،تمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔        
         
           پبلک ریلیشنز آفیسر
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Tuesday, April 7, 2020