آر پی او سرگودھا کی ضلع سرگودھا کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ

آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی ضلع سرگودھا کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو2019اورسال2020کے زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی،راہزنی،ریپ،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،وہیکل چوری،سرقہ مویشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت۔جواء کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔اسلحہ کی نمائش اور پتنگ بنانے والوں،فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنا اپنا ٹارگٹ مکمل کریں۔ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کے فرائض بھی احسن طریقے سے سر انجام دیں۔منشیات فروشوں کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات میں بھی بہتری لائیں۔موئثر شہادتوں کے حصول کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی گاڑی کو سنگین مقدمات کے کرائم سین پر لازمی استعمال کریں۔موٹر سائیکل چوری کے تدارک کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائیں۔سرگودھا ریجن پولیس کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ٹریفک کے انتظامات میں مزید بہتری لائیں۔کسی قسم کی کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہائی وے روڈپرکسی قسم کی واردات نہیں ہونی چاہیے۔ مسنگ گینگ ممبرز کو گرفتار کریں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا نے سرگودھا پولیس کے افسران کے ساتھ ذکاء اللہ شہید پولیس لائن مٰں کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
اس میٹنگ میں ضلع سرگودھا کے سال2019اور سال2020کے زیر تفتیش سنگین مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کو ان مقدمات کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کیا۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے تمام افسران کو کرائم کنٹرول کرنے کے بارے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات قتل،ڈکیتی، رابری،اغواء،بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،ریپ،وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔ موٹر سائیکل چوری کے سد باب کے لیے بہترین حکمت عملی مرتب کریں۔ گشت میں مناسب نفری کے ساتھ آؤٹ ہوں۔تاکہ گشت کے نظام کو مزید موئژ بنایا جا سکے۔ہائی وے روڈز پر کسی قسم کی واردات برداشت نہیں کی جائے گی۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جو ٹارگٹ میٹنگ میں دیا گیا ہے اس ٹارگٹ کو تیس اپریل تک پورا کریں۔جو اشتہاری بیرون ملک فرار ہو گے ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کروائیں۔اپنی اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں۔جواء کے اڈوں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ پتنگ بنانے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں۔بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کی نگرانی ڈی پی او خود کریں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔مسنگ گینگ ممبرز کو گرفتار کریں۔
حکومت پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تفویض کردہ ڈیوٹی کو احسن طریقے سے ادا کریں۔سرگودھا ریجن پولیس کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔لوگوں کو باور کروائیں کہ سماجی میل جول میں فاصلے سے ہی اس وبائی مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔رمضان المبارک کے دوران تمام پولیس افسران اپنی سیکیورٹی ڈیوٹی درست طریقے سے ادا کریں۔ ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داریاں  مزید منظم طریقے سے سر انجام دے۔دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔نیشنی ایکشن پلان کے تحت درج ہونے والے مقدمات خصوصاً ساونڈ سسٹم ایکٹ،کرایہ داری ایکٹ،وال چاکنگ کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی گاڑی کو سنگین مقدمات جیسے قتل،ریپ،ہاؤس رابری،نقب زنی میں لازمی استعمال کریں اور شواہد کو حاصل کریں۔غیر قانونی گیس ری فلنگ کے خلاف کاروائی مزید بہتر کریں۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی سرٹفکیٹ دینے کا حکم دیا۔ان پولیس افسران میں ایس ایچ او کوٹمومن ظفر شاہ،ایس ایچ او میانی محمد سہیل،ایس ایچ او کینٹ قیصر عباس،ایس ایچ او بھاگٹانوالہ خرم شہزاد،ایس ایچ او میلہ ناصر عباس،ایس ایچ او شاہ پور سٹی علی نواز،ایس ایچ او جھاوریاں محمد خالد،ایس ایچ او شاہ نکڈر ارشد محمود،ایس ایچ او سلانوالی نوید اکرم،ایس ایچ او اربن ایریا فاروق حسنات شامل ہیں۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او ساجد شہید اسد اویس کو چارج شیٹ اور ایس ایچ او سٹی امیر احمد کان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ڈی ایس پی شاہ پور سید ذوالفقار گیلانی کو اچھی کارکردگی پر لیٹر آف اپری سیشن دینے کا اعلان کیا۔ 
  اس میٹنگ میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد،تمام سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔         
         
           پبلک ریلیشنز آفیسر       
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Saturday, April 25, 2020