آر پی او سرگودھا کا ویلفیئر کمیٹی سے اجلاس

پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ریجنل پو لیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ریجنل ویلفیئر کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
اس میٹنگ میں ضلع سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر اور ریجنل پولیس آفس سرگودھا میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ویلفئیر کیسز زیر غور لائے گے۔ ویلفیئر فنڈ میں سے پولیس افسران و اہلکاروں اور انکی فیملی کے علاج معالجہ کے لیے رقم ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان پولیس افسران و اہلکاروں میں بیوہ کنسٹیبل رئیس خان،ریٹائرڈ سب انسپکٹر بشیر احمد،ہیڈ کنسٹیبل خالد اقبال،کنسٹیبل محمد ایوب،ڈرائیور کنسٹیبل عارف حسین، کنسٹیبل تصور حیات،جونئیر کلرک محمد طارق،انسپکٹر ثقلین شاہ،اسسٹنٹ خالد حبیب، سنئیر کلرک محمد نعیم،لانگری نذیر احمد،کک محمد عمران،سنیٹری ورکر آصف مسیح اورارشد مسیح شامل ہیں۔جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر قلب عباس اور کنسٹیبل تصور حسین کی فلاح و بہبود کے کیسز سنٹرل پولیس آفس لاہور منظوری کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔
  آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ریجنل ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل حل کرنا اور ان کو ہر ممکن ریلیف بہم پہنچانا میری ترجیحات میں شامل ہے۔پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔آر پی او سرگودھا نے چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلاح و بہبود کے اقدامات سے پولیس افسران و اہلکاروں کا نہ صرف حوصلہ بلند ہوگا بلکہ ان کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہو گا۔ ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے کیسز کو باقاعدگی سے سنیں اور قواعد و ضوابط کے مطابق ان کی ویلفیئر فنڈ میں سے مالی امداد کریں۔اس اجلاس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ سرگودھا نجیب الرحمن بگوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب شعیب محمود،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی حسن اسد علوی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء اور اکاونٹنٹ سرگودھا ریجن ظفر اقبال نے شرکت کی۔
         پبلک ریلیشنز آفیسر    
دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Thursday, April 23, 2020