آر پی او سرگودھا کا سیکیورٹی انتظام کا جائزہ لینے کیلئے سرگوددھا شہر کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کا محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائز لینے کے لیے سرگودھا شہر کا دورہ۔اے کیٹگری جلوس کے روٹ کو حفاظتی انتظامات کے حوالے سے چیک کیا۔
  ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی اورڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے ہمراہ شہر سرگودھا میں آٹھویں اور نویں محرم الحرام کی درمیانی شب کو اے کیٹگری جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا۔اس مرکزی جلوس کا آغاز بلاک نمبر9 سے ہوا جو بلاک نمبر10، بلاک نمبر6،بلاک نمبر5سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر7 پر اختتام پذیر ہو ا۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ریجن ہذا میں آٹھویں محرم الحرام کو 165جلوس نکالے گے جن میں سے21اے کیٹگری کے جلوس شامل تھے۔۔آٹھویں محرم الحرام کو سرگودھا ریجن میں 558مجالس کا انعقاد بھی ہو ا جن میں سے23اے کیٹگری کی مجالس شامل تھیں۔ان تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے3866پولیس افسران و اہلکار اور 4609پولیس قومی رضاکار نے ڈیوٹی سر انجام دی۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے مزید کہا کہ اے کیٹگری کے تمام جلوس اور مجالس کو خود ڈی پی اوز وزٹ کریں۔ایس ڈی پی اوز کی بھی اس سلسلہ میں ڈیوٹی لگائیں۔تمام اہلکاروں کو محرم الحرام کے دوران اچھا کھانا مہیا کریں۔تمام نفری کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے سے پہلے ان کو با قاعدہ بریف کریں۔ جلوسوں میں انٹری پوائنٹ ایک ہی رکھیں۔مناسب جگہوں پر ریزرو نفری بھی تعینات کریں تاکہ اس کو ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکے۔           
       (پبلک ریلیشنز آفیسر)
دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Saturday, August 29, 2020