آر پی او سرگودھا کا تھانہ سٹی ضلع سرگودھا باقاعدہ ملاحظہ

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثرنے تھانہ سٹی ضلع سرگودھا کا باقاعدہ ملاحظہ کیا۔وزٹ کے دوران تھانہ کی صفائی،ریکارڈ،انوسٹی گیشن روم،فرنٹ ڈیسک اور حوالات کو بھی چیک کیا۔تھانہ کے احاطہ کو سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی چیک کیا گیا۔  
   ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے تھانہ سٹی ضلع سرگودھا کا باقاعدہ ملاحظہ کیا۔تھانے میں صفائی کے انتظامات بہتر پائے گئے۔آر پی او سرگودھا نے انوسٹی گیشن روم،حوالات،فرنٹ ڈیسک سمیت تھانے کے احاطہ کو سیکیورٹی کے لحاظ سے چیک کیا۔ریکارڈ چیک کرنے پر سال 2019کے دوران تھانہ میں کل 471 مقدمات درج ہوئے جن میں سے354مقدمات کا چالان داخل عدالت کیا جا چکا ہے۔آر پی او سرگودھا نے ایس ایچ او کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے اور بقایاملزمان و مجرمان اشتہاری کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ یہ تھانہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے سپیشل انیشی ایٹو کے تحت ماڈل پولیس اسٹیشن میں شامل ہے۔ایس ایچ او تھانہ ہذا کے ورکنگ معامالات بہتر انداز میں سر انجام دے رہا ہے۔پولیس افسران و اہلکاروں کوعوام الناس سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے اور ان کے مسائل میرٹ پر یکسو کر نے کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پر اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ بھی موجود تھے۔
 
         پبلک ریلیشنز آفیسر 
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Tuesday, May 19, 2020