آئی جی پی پنجاب شعیب دستگیر کا دورہ ضلع سرگودھا

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا دورہ ضلع سرگودھا۔ پولیس لائنز سرگودھا میں ریجن ہذا کے پولیس افسران و اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں میں احساس تحفظ کے فروغ اور سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جائے۔ معاشرے کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے عمل میں تیزی لائی جائے۔ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ تمام سپروائزری آفیسرز اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں۔ کوالٹی آف انویسٹی گیشن پر توجہ دیں۔ پیشہ ورانہ بدیانتی اور غیر قانونی حراست میں ہلاکت ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے مزید بہتر کام کریں۔ منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاون کریں۔ انسدادی کارروائی میں بہتری لائیں۔ اپنی کانسٹیبلری کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہیں۔ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا ریجن کی پولیس عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے گی اور پنجاب پولیس کے وقار اور نیک نامی میں اضافہ کا باعث بنے گی۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس سرگودھا میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا جرائم کی درست نشاندہی کرنے ساتھ ساتھ پولیس کے مثبت کاموں کو بھی اجاگر کرے۔

Monday, January 6, 2020